Menu

About

دبئی : پاکستان میں کامیابیوں کے بعد ’’وار‘‘ کا شاندار پریمئیر



پاکستان میں شاندار کامیابی کے بعد اے آر وائی فلمز اور مانڈوی والا کی مشترکہ پیشکش فلم وار کا دبئی میں پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں اے آر وائی نیٹ ورک کے بانی اور صدر سلمان اقبال کے علاوہ فلمی ستاروں نے شرکت کی۔
 پاکستان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی فلم وار کا دبئی میں رنگا رنگ پریمیئر ہوا جس میں اےآروائی کےبانی اور صدر سلمان اقبال کی خصوصی شرکت کی،  پریمئرسےقبل فلم "وار"سےمتعلق پریس کانفرنس منعقد کی گئی، پریس کانفرنس میں فلم کے ہدایت کار، بلال لاشاری، پروڈیوسرڈاکٹر حسن شریک تھے،فلم وارکےستارے شمعون عباسی،علی عظمت،حمزہ عباسی اور دیگر نے بھی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
اس موقع پر اے آر وائی نیٹ ورک کے بانی اور صدر سلمان اقبال کا کہناتھا کہ فلم"وار"کےدبئی کےبعد برطانیہ،امریکا میں بھی پریمئر ہونگے ،"وار"نےپاکستان میں دوملین ڈالرسےزائدکابزنس کیا،ان کا کہنا تھا کہ سیکوئل بنانےکامقصد دنیا کو پاکستانی ٹیلنٹ سے روشناس کراناہے،سلمان اقبال کا یہ بھی کہناتھا کہ بطورفلم بین"وار"کی اعلیٰ ہدایت کاری نےانہیں حیران کردیا۔
 
Top